کرونا: لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے برطانوی وزیراعظم نے نئے قوانین کا اعلان کردیا

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے نئے قوانین لانے کا اعلان کردیا ہے۔

پارلیمنٹ سے اپنے خطاب کے دوران بورس جانسن نے کورونا کے ساتھ معمولات زندگی کو جاری وساری رکھنے کیلئے نئے قوانین سے متعلق فیصلہ سنایا، انہوں نے کہا کہ یہ قوانین آئندہ 6 ماہ نافذ االعمل رہ سکتے ہی
ں۔
ان قوانین سے متعلق بتاتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ شادیوں کی تقریبات میں مہمانوں کی شرکت کو محدود کرنا ہوگا، ایک شادی میں 15 افراد سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے جاب ہولڈرز کو گھر سے کام جاری رکھنے کی ہدایات کی، ریسٹورنٹس پبلک ٹراسپورٹ میں ماسک کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت ان اقدامات کے ذریعے قوم کو بڑے نقصان سے بچانا چاہتی ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے قوم سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ حکومتی قوانین پر عمل کرکے اس وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >