پیپلزپارٹی کی رہنما پر کورونا کی لاشیں اسپتال سے دلوانے کیلئے رشوت کا الزام

کورونا کی لاشیں اسپتال سے دلوانے کیلئے رشوت کا الزام،لیزامہدی کو شوکاز نوٹس

پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری شعبہ اطلاعات لیزا مہدی پر کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصول کرنے کا سنگین الزام سامنے آگیا،جس کے بعد عہدے کے غلط استعمال اور متعدد شکایات پر صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی نے لیزا مہدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ لیزا مہدی پر کورونا میت دلوانے کے بدلے رقم وصولی سمیت دیگر شکایات ہیں، ان کو دھوکہ دہی اور رشوت خوری پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی کی جانب سے الزامات واضح کیے گئے اور کہا گیا کہ لیزا مہدی نے کورونا سے انتقال کرنے والےجہانگیر کی میت کے پیسے وصول کی۔

شوکاز نوٹس میں بتایا گیا جہانگیر کی میت دلوانے کے ڈھائی لاکھ، ادریس کی میت کے 50 ہزار لیے، دونوں افراد کےاہل خانہ سے زبردستی پیسے وصول کیے گئے جبکہ احمد جاوید نامی شخص کو ملازمت دلوانے کے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لیے گئے اور رشوت وصول کر کےاحمدجاوید کو جعلی تقرری لیٹر تھما دیا گیا۔

لیزامہدی کو 3دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی لیکن 3دن گزرنے کے بعد بھی لیزامہدی نے جواب جمع نہیں کرایا، لیزامہدی اور شوہر حسنین کے خلاف تیموریہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >