سندھ میں کرونا پھر تیزی سے بڑھنے لگا، ایک ہی دن میں 400 سے زائد کیسز رپورٹ

سندھ میں کرونا پھر تیزی سے بڑھنے لگا، ایک ہی دن میں 400 سے زائد کیسز رپورٹ

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ایک دن میں چار سو نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سامنے آنے والے 400 نئے کیسز میں سے 297 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت کورونا کے کل 4 ہزار 1سو 61 مریض زیر علاج ہیں جنہیں طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

ملکی سطح پر کورونا کی صورتحال سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 672 کیسز سامنے آئے جبکہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق ہوئے۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 4 سو 74 ہوگئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >