امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا

امریکی صدر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرا اور میری اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ہم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے تاکہ جلد صحتیاب ہوسکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں نے اور اہلیہ میلانیا نے کرونا ٹیسٹ کروا لیا ہے،رپورٹ کا انتظار ہے۔ میں نے اور میلانیا نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

امریکی صدر نے مطابق ان کی مشیر ہوپ ہکس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ہوپ ہکس نے صدر ٹرمپ کے ساتھ رواں ہفتے اوہائیو کا سفر کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 72 لاکھ 77 ہزار پانچ سو 91 ہے جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >