عالمی پالیسی ادارے کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکمت عملی کے معترف

عالمی پالیسی ادارے کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکمت عملی کے معترف

عالمی پالیسی ادارے (انٹر نیشنل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ) نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے سماجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اختیار کی گئی پالیسیز کو سراہتے ہوئے انہیں ایشیا میں بہترین قرار دیا ہے۔ آئی پی سی آئی جی کی جانب سے منعقدہ گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے کورونا سوشل پروٹیکشن ریلیف رسپانس کو ایشیا کے تمام ممالک میں بہترین قرار دیا گیا۔

یونیسف، اقوام متحدہ اور انٹر نیشل پالیسی سنٹر کی جانب سے ایشائی ممالک کے کورونا رسپانس کے حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق میں وسیع میپنگ کے ذریعے ایشیا اور پیسفک ریجن کے ممالک کے کورونا وبا کے دوران کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا۔

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے ایشا میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ کا پروگرام پیش کیا، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دائرہ کار اور حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دس دن کے اندر حکومت پاکستان نے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے کیش امداد ریلیف پروگرام کا آغاز کیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یہ بھی بتایا کہ 1.25 ارب ڈالر لاگت کے اس پروگرام پر نہایت تیز رفتاری سے عمل در آ مد کیا گیا اور 75 ڈالرز کی امدادی رقم غریب و مستحق خاندانوں کو مکمل شفافیت کے ساتھ پہنچائی گئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >