سندھ اور بلوچستان میں کورونا بے قابو

سندھ اور بلوچستان میں کورونا بے قابو، 2 سینیٹرز وینٹی لیٹر پر منتقل، وزیراعلی بھی متاثر

ملک میں کوروناوائر س کی دوسری لہر شدید ہوتی جارہی ہے، دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے 2 سینیٹرز کی طبیعت بھی ناساز ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔

جام کمال نے اپنے مثبت کورونا ٹیسٹ کی تصدیق خود ہی ٹویٹر پر اپنے بیا ن میں کی، تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرز راشد ربانی اور جام مدد علی بھی کوروناوائرس کا شکار ہوکر کافی دنوں سے ہسپتال میں داخل تھے۔

دونوں سیاسی رہنماؤں کی طبیعت بگڑنے اور سانس لینے میں دشواری پیش آنے پر انہیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 531 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد3 لاکھ 19 ہزار848 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وائرس سے ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد6 ہزار 588 ہوگئی ہے، حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 30 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئےہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز میں سندھ1 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ پنجاب 1 لاکھ 892 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، خیبرپختونخوا میں 38367، بلوچستان میں کل مریضوں کی تعداد 15541، اسلام آباد میں 17428 جبکہ آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد3131 ہوگئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >