بھارت کو پاکستا ن سے سیکھنا چاہیے کہ کورونا پر کیسے قابو پانا ہے، راہول گاندھی

بھارت کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مود ی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سے سیکھے کہ کورونا وائرس پر قابو کیسے پانا ہے۔

کورونا وائر س نے پوری دنیا کی طرح بھارت میں بھی تباہی مچا رکھی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اس وباء کو قابو کرنے کی پالیسی پر بھارت کے اندر اور باہر سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے بھارت سے بہتر انداز میں کورونا وائرس کو قابو کیا۔

راہول گاندھی نے اپنی پوسٹ میں آئی ایم ایف کا ایک گراف شیئر کیاجس میں ایشیائی ممالک کی جی ڈی پی کاموازنہ کیا گیا تھا، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ایک اور کامیابی سامنے آگئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے چند روز قبل ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں ایشیائی ممالک کی دو سالہ جی ڈی پی کا موازانہ پیش کیا گیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>