کورونا کی دوسری لہر،ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم

کورونا کی دوسری لہر،ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم۔۔ دکانوں اور بازاروں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر نے انٹری دے کر خطرے کی گھنٹی بجادی، این سی او سی نے اقدامات مزید سخت کردیئے،شہریوں پر ماسک پہننے کی پابندی عائد کردی۔

حکومت نے ہدایت کی ہے کہ عوام گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں، عوامی اجتماعات اور پبلک مقامات پر بھی ماسک استعمال کیا جائے، تمام صوبوں کو عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے، ملک کے گیارہ شہروں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، اب تک چار ہزار سے زائد مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا چکا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظرحکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،شرکاء کو کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد سے متعلق بریفننگ دی گئی۔۔

این سی او سی نے ملک بھر کے تمام شہریوں میں ماسک پہننا لازم قرار دے دیا،ہدایت کی گئی ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں،بازار، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس سمیت پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازم ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی ، لاہور ، پشاور،کوئٹہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 11شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے،مظفرآباد ،میرپور اور گلگت بھی متاثرہ شہروں میں شامل ہیں، 36 ہزار سے زائد آبادی کے 4ہزار374 مقامات پرلاک ڈاؤن کیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >