عوام کی بے احتیاطی ، کورونا پھر سے پھیلنے لگا، ایک ہی دن میں 1000 سے زائد کیسز

کرونا وائرس نے ملک میں اب تک کتنے ڈاکٹرز کو متاثر کیا؟

عوام کی بے احتیاطی کا نتیجہ، کورونا وائرس پھر سے پھیلنے لگا، کیسز پھر سے بڑھنے لگے

عوام کے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے اور ماسک کا استعمال نہ کرنے کے باعث کورونا وائرس پھر تیزی سے پھیل رہا ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 864 ہوگئی ہےجب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1078 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہوگئی۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ایک دن میں 908 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 864 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 238، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 831، خیبرپختونخوا 39 ہزار 361، اسلام آباد میں 19 ہزار 594، بلوچستان میں 15 ہزار 887 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 46 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229 ہوگئی ہے۔

این سی او سی اور حکومتی وزرا کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں جس کے بعد سخت اقدامات ناگزیر ہو جائیں گے. حال ہی میں کچھ علاقوں میں حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن اور مارکیٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 908 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور 16 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >