کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈی سی اسلام آباد نے خود پر جرمانہ عائد کر دیا

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈی سی اسلام آباد نے خود پر جرمانہ عائد کر دیا

ملک بھر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کرونا وائرس کی شدید دوسری لہر جاری ہے، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں، جس کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو گھر سے نکلتے ہوئے ماسک لازمی پہننے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ہر شہری کو پابند کیا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات والی جگہوں پر ہر کوئی ماسک پہنے گا اور ماسک نہ پہننے والے کو فوری طور پر جرمانہ کیا جائے گا یا اسے گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

ہوا کچھ یوں ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اسلام آباد میں ایک تقریب میں پہنچے جہاں پر وہ ماسک پہننا بھول گئے اور وہاں پر موجود صحافی نے فوری طور پر ان کی تصاویر لے لیں، صحافی کا حمزہ شفقت کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا تھا کہ "‏ہمارے دفتر والے ایک لمحے کو ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ ڈی سی اسلامآباد کے احکامات ہیں۔ اچھا ہی کرتے ہیں لیکن کاش ڈی سی کو بھی کوئی جرمانہ کرتے ہوئے کچھ دن کے لیے سیل کر دے”

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے صحافی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ "میں اپنی کار سے باہر نکلا تو کچھ سیکنڈز کے لیے اپنا ماسک اتارا، لیکن جب میں نے دیکھا کہ ایک صحافی میری تصویر بنا رہا ہے تو میں نے فوراً ہی ماسک دوبارہ پہن لیا، میں آپ کا پوائنٹ سمجھ گیا ہوں، میں حکومت کے اکاؤنٹ میں 1000 روپے بطور جرمانہ ادا کروں گا اور چالان کی کاپی بھی دکھاؤں گا”

سوشل میڈیا صارفین نے حمزہ شفقات کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے مثال قائم کردی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >