کرونا وائرس: نیا یومیہ ریکارڈ قائم، امریکہ میں ایک ہی دن نئے 1 لاکھ کیسز ریکارڈ

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی شدید دوسری لہر بے قابو ہوتی نظر آ رہی ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد کا ایک نیا یومیہ ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، امریکا میں ایک ہی دن کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی ایک بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جو ایک لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات 29 اکتوبر تک امریکہ میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سامنے آنے والی تعداد 91 ہزار تھی، جو صرف ایک ہی دن یعنی جمعے والے دن 30 اکتوبر کو 100,233 ریکارڈ کی گئی ہے، جو دنیا بھر میں ایک ہی روز سامنے آنے والے نئے کیسیز کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔

امریکا سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ مریضوں کی تشخیص بھارت میں کی گئی تھی جو 97,894 تھی، رواں برس ستمبر میں ریکارڈ کی گئی تھی، اس کے علاوہ امریکا میں گزشتہ پانچ روز سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد یومیہ کی بنیاد پر 77 ہزار سے زائد رہ رہی ہے۔

امریکی طبی حکام کے مطابق جس رفتار سے روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کے نئے کیسز امریکا میں سامنے آ رہے ہیں وہ تعداد ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ میں ہر ایک سیکنڈ بعد ایک سے زائد کرونا وائرس سے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں ایک ہی روز کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی حیران کن تعداد ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ میں تین روز باقی رہ گئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >