امریکا کی پاکستان کوکورونا ویکسین فراہم کرنےسے معذرت

امریکا نے پاکستان کوکورونا ویکسین فراہم کرنےسے معذرت کرلی،دفترخارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کردیا، جبکہ وزارت صحت کی امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے امریکی رد عمل سے دفترخارجہ کو آگاہ کیا ، تو دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے متعلق لکھ دیا ،مراسلے میں کہا گیا کہ امریکا نے پہلے مرحلے میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرنے کا بتایا جبکہ دوسرے مرحلے میں کمپنی کورونا ویکسین برآمد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے، پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا میں پاکستان کے سفارت خانے کا کہنا تھا کہ جانسن اینڈ جانسن نے پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >