کورونا کی دوسری لہر میں شدت:ایک دن میں 36 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے 2 ہزار 738 کورونا کیسز سامنے آ گئے جبکہ 1 دن میں مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہو گئی ، یہ کیسز 130 روز بعد سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 738 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 893 ہو گئی،سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 752 ہوگئی، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 259 ہے جبکہ اسلام آباد میں 25 ہزار 719 اور بلوچستان میں 16 ہزار 642 ہے، آزاد کشمیر 5 ہزار 806 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 تعداد ہوگئی تاہم ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >