کرونا کی دوسری لہرجان لیوا، ایک ہی دن میں 59 افرادجاں بحق

پاکستان میں کرونا کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کرگئی۔۔ پاکستان میں ایک روز میں‌ریکار ڈ 59 مریض انتقال کرگئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسزکی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 59 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد7 ہزار 662 ہوگئی ہے ۔

ملک میں‌ اب تک کورونا کے3 لاکھ 74ہزار 173کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 36ہزار 683 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 897 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 828 ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں38ہزار 938 ٹیسٹ کئےگئے، ملک میں اب تک51 لاکھ 80 ہزار 026 کورونا ٹیسٹ ہوچکےہیں ۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14ہزار 010 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 848 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 62ہزار 227 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 816 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 44 ہزار 097 ہوچکی ہے جبکہ 1325 افراد چل بسے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 16ہزار744کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 161 مریض کرونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 26ہزار569 ، جبکہ اموات کی تعداد 278 تک جاپہنچی جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک 4ہزار 526افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 94افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد6 ہزارہوچکی ہے جبکہ 140افراد جان سے ہاتھو دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں ۔1,653 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے جس میں مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب کرونا کی جان لیوا لہرکے باوجود اپوزیشن جلسے جلوسوں پر بضد ہے اور آج اپوزیشن نے پشاور جلسہ ہر صورت کرنے کا اعلان کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >