واضح کرتا ہوں پی ڈی ایم لاکھوں جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا،وزیراعظم عمران خان

واضح کرتا ہوں ، پی ڈی ایم لاکھوں جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم عمران خان

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویشناک ہے۔اپوزیشن جلسے کرکے عوام کی زندگیاں اور روزگار خطرے میں ڈال رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ، پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا ، کراچی 148 ،لاہور 114،اسلام آبادمیں 65فیصد مریض وینٹی لیٹرپرگئے،اسلام آباد اورملتان میں وینٹی لیٹر کااستعمال 70فیصد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگی اور روزی خطرے میں ڈال رہی ہے، اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کیلئے عوام کی زندگیوں کےساتھ کھیل رہی ہے۔این آر او نہیں ملا تو اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر واضح کیا کہ واضح کرتا ہوں ، پی ڈی ایم لاکھوں جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا،کوروناکیسزمیں مسلسل اضافہ ہوا تومجبوراً مکمل لاک ڈاؤن پرجانا ہوگا۔ کوروناکیسزمیں اضافے پرلاک ڈاؤن کرناپڑاتواس کی ذمےدارپی ڈی ایم ہوگی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >