کرونا ویکسین کی ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟

کورونا کی ممکنہ ویکسین کب آئے گی اور کتنے میں ملے گی؟

کورونا کی ویکسین اب تک امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی میڈرنا نے تیار کی ہے جس کی ویکسین نے کامیابی کے ساتھ آزمائشی مراحل طے کیے ہیں اور اب وہ اس وبائی مرض سے نجات دلانے کے لیے تیار مانی جا رہی ہے۔

میڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ تیار کردہ کرونا ویکسین کی قیمت 25سے 37 ڈالرز کے درمیان ہوگی اسے انجیکشن کی صورت میں استعمال میں لایا جائے گا اور یہ عالمی وبا میں مبتلا مریضوں کے لئے مناسب قیمت ہے۔

سی ای او اسٹیفن بینسل نے یہ بھی واضح کیا کہ سپلائی کی مقدار کے مطابق ہر خوراک کی قیمت الگ الگ ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈرنا کمپنی یورپی یونین کے ساتھ ویکسین کی سپلائی کے معاہدہ کے قریب ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں برس کے آخر تک کمپنی دو کروڑ خوراک تیار کرلے گی یورپی یونین کو اس برس تک یہ کم مقدار میں دستیاب ہوگی۔

گذشتہ ہفتے امریکا کی ایک اور دواساز کمپنی نے کرونا ویکسین بنانےکا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس حوالے سے ابھی جانچ پڑتال اور سرکاری کارروائی ابھی باقی ہے۔

امریکی دو اساز کمپنی میڈرنا کا دعویٰ ہے کہ ان کی جانب سے بنائی گئی نئی کورونا ویکسین 94.5 فیصد مؤثر ہے۔

اس کے علاوہ امریکا کی ایک اور فارما کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کورونا ویکسین کے فیز تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے 90 فی صد مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں۔

اس لحاظ سے اب تک سب سے مؤثر ویکسین میڈرنا کی سمجھی جا رہی ہے جو 94.5 فیصد تک کام کر ہی ہے.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >