کورونا کے دیہی علاقوں میں بھی تیزی سے وار جاری ہیں، وزارت صحت نے خبردار کر دیا

ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت تمام شہر ہی کورونا کی زد میں ہیں، لیکن پاکستان کے دیہی علاقے بھی کورونا سے محفوظ نہیں، وزارت صحت نے خبردارکیا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اب بھی زیادہ ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے سروے کے دوسرے مرحلے کے اختتام پررپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق ایس او پی پر عمل درآمد مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے،

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے سروے کی مشق مکمل کی ہے، مشق کے دوران دس اضلاع کا انتخاب کیا گیا جس میں آباد لوگوں کے خون کے نمونے جمع کیے گئے تھے،وفاقی وزارت صحت کے مطابق جمع کیے جانے والے خون کے نمونوں میں اینٹی باڈیز کی جانچ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے دوسرے مرحلے میں یہ بات سامنے آئی کہ سات فیصد لوگ کورونا وائرس سے ایکسپوز ہوئے،وفاقی وزارت صحت کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے ذریعے معلوم ہوا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ اب بھی زیادہ ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>