پمز ہسپتال کے سرکاری عملے کے 181 افراد کرونا کا شکار، اوپی ڈی بند

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کے عملے میں سے 181 کورونا کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد او پی ڈی کو بند کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق کرونا وبا نے اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز اسپتال میں بھی پنجے گاڑ لئے ہیں جس کی وجہ سے مرکزی او پی ڈی سروس بند کرنا پڑی۔کرونا کے شکار پمز کے سرکاری عملے کے 181 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پمز ہسپتال میں 10 ونٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 5 زیراستعمال ہیں جبکہ ہسپتال میں 115 بیڈز ہیں جن میں سے 100 کرونا کے مریضوں کے زیراستعمال ہیں۔ کرونا کی وبا اگر خطرناک صورتحال اختیار کرگئی تو نہ صرف بیڈز بلکہ ونٹی لیٹرز بھی کم پڑسکتے ہیں۔

ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم کا کہنا تھا کہ مین او پی ڈی کی بندش کا فیصلہ کورونا صورتحال کے باعث کیا، شعبہ زچہ بچہ، چلڈرن اسپتال کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی، پمز کا شعبہ ایمرجنسی فعال رہے گا

ترجمان پمز کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی، اسپتال میں صرف ایمرجنسی کی صورت میں سرجری ہوگی، کورونا صورتحال میں بہتری پر او پی ڈی بحال کی جائے گی۔

دوسری جانب : ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی 3 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 963 تک جاپہنچی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 306 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 تک جاپہنچی ہے جبکہ 40 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

    • This is worse from day 1, but we do not want to accept…..we are behaving like stupid chinese……but Chinese have resources and they can control this with vaccine….we have nothing and we are behaving like stupid…….even worse that we are showing to outside world that we have controlled COVID……which is not true…..the reality is…that COVID test is expensive in Pakistan and people are not being tested and not tested properly……so that fakes everything and we think we have overcome this COVID thing……….Immagine the situation in PIMS is 181 people what this will be in other cities……….. Lahore/Faisalabad/Peshawar, Quetta, Karachi….and you name it…….all other cities… will be full of COVID

  • Careless behaviour from medic peoples..Same attitude from the common peoples..I feels hopeless when peoples still not believe that there is a virus name Covid19.. specially from Pmln and Molvis supporters..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >