کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ، ایک دن میں مزید 54 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

حکومت کی جانب سے کورونا کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 54 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد رہی۔ پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7897 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 89ہزار311 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1489 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ68ہزار783 ہوگئی ہے جب کہ 2885 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 1لاکھ17ہزار160 ہے اور 2945 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان گنوا چکے ہیں۔

بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17ہزار8 اور ہلاکتیں 165 ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 46ہزار281 اور 1346 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6ہزار501 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 155 افراد انتقال کرگئے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4ہزار598 اور 96 افراد انتقال کرچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28ہزار980 ہے اور اب تک 305 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

  • Ye sb bakwas hy. Coronavirus wesa hi hy jese khansi zukam ka virus. Is se barrh kr or kuch ni. Pichle aik saal me kisi ne suna hy koi banda heart attack ya kidney failure se ya cancer se ya kisi b or bimari se mara ho?? Kisi ne ni suna hoga!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >