زندگی کے آخری لمحات میں کورونا متاثرین کو کیا نظر آتا ہے؟ ویڈیو وائرل

کورونا متاثرین زندگی کے آخری لمحات میں کیسا محسوس کرتے ہیں کیا سوچتے ہیں؟امریکی ڈاکٹر کینتھ ریمی نے کورونا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک دل سوز ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے بتایا کہ مریض کی زندگی کے آخری ایام کتنے تکلیف دہ ہوجاتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=byZj9mHSC6o

واشنگٹن یونیورسٹی کے محقق اور سینٹ لوئس چلڈرنز ہاسپٹل کے ڈاکٹر کینتھ ریمی کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی سانسیں تیزی سے چل رہی ہوتی ہیں،وہ ایک منٹ میں 30، 40 اور 50 سانسیں لیتے ہیں، مریضوں کو خود اپنی زندگی کا اختتام نظر آرہا ہوتا ہے،مریض بستر میں لیٹے مجھے اور کمرے میں موجود دیگر لوگوں کو دیکھتے ہیں، مجھے تو ایک طبی آلات لگا مریض ہی نظر آتا ہے، متاثرہ افراد ادویات کھاتے اور پھر دوبارہ کبھی نہ اٹھتے ہوں۔

ڈاکٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال کوروناویکسین آنے سے حالات بہتر ہوجائیں گے،اس وائرس سے امریکا کو شدید نقصان کا سامنا ہے،موسم سرما میں کورونا کے خلاف ہرممکن حفاظتی اقدامات ضروری ہیں،میں نے ایک ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کی، جن میں سے سو سے زائد کے جسموں میں مختلف ٹیوبیں لگائی گئیں،

امید کرتا ہوں آپ کی زندگی کے آخری لمحات ایسے نہیں ہوں گے، اگر آپ نے فیس ماسک، سماجی فیصلہ، ہاتھ دھونے کی پابندی نہیں کی تو شاید آپ بھی تکلیف دہ دن جھیلیں گے،کورونا مریض کے نظام تنفس کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے آلات استعمال کیے جائیں تو تکلیف ہوتی ہے، وبائی حالات کنٹرول ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔

امریکا میں کورونا کیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے،چوبیس گھنٹے میں مزید ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز ایک کروڑ بتیس لاکھ اڑتالیس ہزارسے زائد ہوگئے۔۔ مزیدپندرہ سو اموات کے بعد ہلاکتیں دولاکھ انسٹھ ہزارپانچ سوپچپن تک جاپہنچیں۔۔ طبی ماہرین نے صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ظاہرکردیا۔۔

کہا ان حالات میں آئندہ دس دنوں میں اموات کی یومیہ شرح چار ہزارتک جاسکتی ہے۔۔ خبردارکردیا تھینکس گیونگ پراجتماعات میں لوگوں کی شرکت سے بدترین حالات کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔۔ اسپتالوں پر بھی مزید دباؤ بڑھ گیا۔۔ چوبیس گھنٹے میں نوے ہزار آٹھ سواکیسی مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے،طبی ماہرین نے عوام سے مسلسل احتیاط کی اپیل کردی

، امریکی صدرویکسیکن کا کریڈٹ لینے پر مصر ہیں،کہا ویکیسن کی تیاری اور منظوری کےلیے بے حد کام کیا بائیڈین کواسکا کوئی کریڈٹ نہیں جاتا۔۔ کہا کہ ابتدائی طور پر فرنٹ لائن ورکرز ، طبی عملے اور سینئر شہریوں کو یہ ویکسین بھیجی جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >