ملک میں کورونا کے وار، کورونا کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، لیکن عوام سنجیدہ ہونے کو تیار نہیں، کھل کر ایس او پی کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں،جس سے کورونا کی دوسری لہر نے شدت اختیار کرلی، کیسز میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیولنک شریک کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے، وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوں گے۔

متعلقہ حکام نے ملک میں کوروناکی صورتحال پراین سی اوسی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح7.20فیصدہے، جس سے ملک میں مثبت کوروناکیسزکی شرح بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے،پشاورمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح19.65فیصد، کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 17.73 فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کوروناکیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے،کوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے، ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2 ہزار 112 ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر میں مثبت کوروناکیسزکی شرح10.79فیصد، خیبرپختونخوامیں 9.25فیصد، سندھ میں 13.25فیصد ، بلوچستان میں 6.41فیصد، اسلام آبادمیں 5.84فیصد، گلگت بلتستان میں 4.81فیصد اور پنجاب میں 3.59 فیصد ہے جبکہ علما اور شادی ہالز ایسویس ایشن کیساتھ ہیلتھ گائڈلائنز پر ملاقاتیں ہوئیں۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جبکہ صحت کی حفاظت کیلئےوزارت صحت سےاحکامات جاری کئے جارہے ہیں، کورونا وبا کا پھیلاؤ مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے انفرادی اوراجتماعی کردار ادا کرنا ہوں گے، ملکی مساجدمیں کوروناایس اوپیزپرعمل رآمدقابل تعریف ہے تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہوگا۔

ملک میں کورونا کی دوسری لہر زیادہ تباہ کن قرار،گزشتہ ایک دن میں مزید پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے، یوں مجموعی اموات بڑھ کر سات ہزار نو سو بیالیس ہوگئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران تین ہزار پینتالیس نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، کورونا سے اب تک تین لاکھ بانوے ہزار تین سو چھپن افراد متاثر ہیں، جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ ستر ہزار دو سو چھہ، پنجاب میں ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو اٹھانوے کیسز رپورٹ ہوئے، وائرس سے متاثرہ تین لاکھ سینتیس ہزار پانچ سو تریپن افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >