کورونا وائرس مزید 55 زندگیاں نگل گیا، اموات 10 ہزار سے زائد ہو گئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کے جاری کردہ نئے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 10 ہزار 47 ہوگئی ہے۔

گزشتہ مرنے والے 55 افراد میں سے 26 وینٹی لیٹر پر تھے جبکہ دیگر 29 مریض گھروں اور اسپتالوں میں قرنطینہ یا زیر علاج تھے۔ ان مرنے والے 55 مریضوں میں سے 46 اسپتالوں میں زیر علاج تھے جبکہ 9 افراد اپنے گھروں میں جان کی بازی ہار گئے۔

24 گھنٹوں میں 2155 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 240 ہوگئی ہے۔

صوبہ سندھ کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار193تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 18 ہزار 523 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار520 ہو گئی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ 91 ہزار 150افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے بعد صوبہ پنجاب کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 295 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 10ہزار 381 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جن کی تعداد 3 ہزار982 ہو گئی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار 932 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 466 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 3 ہزار 930 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 1609 ہو گئی ہے۔ جبکہ 51 ہزار 928 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 18 ہزار 982 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 3ہزار537 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد1627 ہے۔ جبکہ ایک 52 ہزار 818 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 37 ہزار 556 ہو گئی ہے جبکہ یہاں اموات 415 تک پہنچ چکی ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر کے مریضوں کی تعداد 8ہزار 241 اور اموات 220 ہیں اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 855 مریض سامنے آئے جن میں سے 101 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>