پاکستان چینی کمپنی سے کتنے لاکھ کورونا ویکسین خریدے گا؟فواد چوہدری نے بتا دیا

پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، چینی کمپنی سائنوفارم سے کورونا ویکسین کی خوراک خریدنے کا معاہدہ ہوگیا ہے، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ ڈوسزخریدی جائیں گی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی طورپرچین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ طبی خوراک خریدی جائیں گی جو آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی، پرائیویٹ سیکٹر بین الاقوامی طور پرمنظورشدہ ویکسین برآمد کرسکتا ہے۔

دوسری جانب چین کا مقامی طور پر سائنوفرم Sinopharm کی تیار کردہ ویکسین کے حوالے سے کہن ہے کہ یہ مؤثراور محفوظ ہے۔اس بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیےاسی فیصد( 79.34) تک موثر ہے۔ جن افراد کواس کی دوخوراکیں دی گئیں، ان میں وائرس کے خلاف 99.52 فیصد اینٹی باڈیز کی سطح پیدا ہوئی۔

چینی حکام کے مطابق اس ویکسین کی انسانوں پر آزمائش متعدد ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن، پیرو اور ارجنٹائن میں جاری ہے،چین ان ممالک میں لاکھوں خوراکیں بھیجنے کے لئے تیار ہے جنھوں نے اپنے اہم ویکسین امیدواروں کے لئے آخری مرحلے میں آزمائشی تجربات کیے ہیں۔

پاکستان میں تازہ اعدادو شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اٹھاون افراد جاں بحق جبکہ دو ہزار چار سو پچہتر کیس رپورٹ ہوئے،کورونا سے اموات کی تعداد دس ہزار ایک سو پانچ ہوگئی،متاثرین کی تعداد چار لاکھ اناسی ہزار سات سو پندرہ ہے،فعال کیسز کی تعداد چونتیس ہزارپانچ سو سینتیس تک جا پہنچی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>