کورونا وباء سے لڑتے ہوئے ڈاکٹر میاں بیوی جاں کی بازی ہار گئے

پشاور میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے 4 دسمبر کو جاں بحق ہونے والےاقرار حسین زیدی کی اہلیہ خولہ جبین بھی جان کی بازی ہار گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس 4 دسمبر کو پشاور میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے اقرار حسین زیدی کی اہلیہ جو کہ خود ریڈیالوجسٹ تھیں آج جاں بحق ہوگئی ہیں، دونوں میاں بیوی کی کورونا وائرس کی جنگ میں ہلاکت پر پشاور شہر کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر اقرار حسین زیدی کا جب کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ بھی مثبت آئی، طبیعت بگڑنے پر ایک ماہ قبل انہیں پشاور کے حیات آبا د میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا تھا جہاں تشویشناک حالت میں انہیں وینٹی لیٹرز پر متتقل کردیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور شوہر کی ہلاکت کے 26 روز بعد ان کے پیچھے اس دنیا فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 27 جبکہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

  • انا لله وانا اليه راجعون
    انتہائی دکھ کی خبر ہے الله پاک ان مرحوم اور مرحومہ کی مغفرت فرماے اور انہیں غریق رحمت کرے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >