کورونا وائرس کے وار تیز، مزید 82 زندگیاں نگل گیا

کورونا کے وار ملک کے کونے کونے میں جاری ہیں،کورنا وائرس سے گزشتہ ایک روز میں مزید 82 افراد جاں بحق ہو گئے، اب تک 10 ہزار 258 مریض جاں کی بازی ہار چکے ہیں، 2 ہزار 184 نئے کیسز سامنے آنے سے مجموعی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کورونا کی دوسری لہر میں وائرس کے قاتلانہ حملے میں گزشرہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 43 اور سندھ میں 22 رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخواہ 12، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 2، دو اور بلوچستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 229 ٹیسٹ ہوئے، جن میں 2 ہزار 184 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ملک بھر میں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 تک پہنچ گئی۔

سندھ 2 لاکھ 16 ہزار 632 متاثرہ افراد کیساتھ پہلے نمبر پر ہے،پنجاب ایک لاکھ 39 ہزار 341 ، خیبرپختونخواہ 59 ہزار 23 ،اسلام آباد 38 ہزار 20 ، بلوچستان 18 ہزار 181، گلگت بلتستان 4 ہزار 862 اور آزاد کشمیر میں کورنا مریضوں کی یہ تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے۔

فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 130 ہو گئی، 4 لاکھ 38 ہزار 974 مریض کورنا کو شکست دے چکے ہیں،اس وقت مختلف ہسپتالوں میں 2 ہزار 745 مریض زیر علاج جبکہ 301 مریض وینٹی لیٹرز پہ موجود ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>