کورونا کی دوسری لہر کے قہر، مثبت کیسز کی شرح کتنی ہوگئی؟

کورونا کے قہر، مثبت کیسز کی شرح 5.12 فیصد تک جاپہنچی ۔۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2272 افراد کرونا کا شکار۔۔ 23 جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے جان لیوا وار جاری ہیں، مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 12 ہوگئی ہے، میر پور 15.69 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ شہر بن گیا،پشاور دوسرا اور کراچی کا تیسرا متاثرہ شہر ہے،پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 12.13،کراچی 11.27فیصد شرح ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے مثبت کیسز کی شرح کی تفصیلات جاری کردی ہے،آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.16 فیصد، پنجاب میں 4.16، سندھ میں 7.23 فیصد، بلوچستان میں 9.02، خیبرپختونخوا میں 4.65، اسلام آباد میں 3.12 اور گلگت بلتستان میں 1.11 فیصد ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 9.59، لاہور میں 8.39، راولپنڈی 3.84، کراچی 11.27، فیصل آباد 2.22، ایبٹ آباد 2.02، میر پور 15.69، ملتان 1.52 اور کوئٹہ میں 2.90 فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشہ ایک روز میں 2 ہزار 272 نئے کیسز سامنے آنے پر کل تعداد 4 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر گئی، 53 افراد کا انتقال بھی ہوا،مجموعی تعداد 10 ہزار 311 ہو گئی، سب سے زیادہ پنجاب میں 24 ، سندھ میں 12 ، خیبرپختونخواہ 11، اور اسلام آباد میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 392 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 272 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 634 تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ سندھ میں کیسز 2 لاکھ 17 ہزار 636 ہیں، پنجاب ایک لاکھ 40 ہزار 188، خیبرپختونخواہ 59 ہزار 255، اسلام آباد 38 ہزار 146 اور بلوچستان میں کورونا کیسز 18 ہزار 218 ہو گئے،تشویشناک مریضوں کی تعداد ایک ہزار 784 ہوگئی، جبکہ فعال کیسز 35 ہزار 663 ہو گئے،اب تک 4 لاکھ 40 ہزار 660 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>