قائد اعظم ٹرافی کے کمنٹری پینل میں شامل ثنا میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کمنٹری کے دوران ثنا میر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو، اسٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، سابق کپتان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جب وہ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے لیے کھیلے جانے والے میچ کے دوران کمنٹری کر رہی تھیں۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سٹیڈیم میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی اور قائد اعظم ٹرافی کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں کمنٹری باکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں میں بھی پریشانی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے بھی اپنے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروا لیے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹرز و سابق ٹیسٹ کرکٹر باذید خان، طارق سعید، زوہیب حسن، علی یونس اور سکندر بخت کے بھی کورونا کے ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پریزینٹر سویرا پاشا کا بھی ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے، جن کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ کا آنا باقی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثنا میر کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ثنا میر کے کرونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے کمنٹری باکس کو سینٹائز کیا گیا ہے اور قائداعظم ٹرافی کے لیے کھیلے جانے والے میچ کے لئے کمنٹیٹر اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق ادا کر رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>