کرونا کے باعث ن لیگی خاتون رکن اسمبلی انتقال کرگئیں

پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث مسلم لیگ ن رکن پنجاب اسمبلی انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کرونا کے باعث 2 ہفتے سے کرونا کے باعث حالت تشویشناک ہونے کے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

منیرہ یامین ستی ن لیگ کی جانب سے 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی ہوئی تھیں

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا سےصحتیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

کورونا سے صحتیاب ہونے پر عثمان بزدار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کہ اللہ کے فضل وکرم اور عوام کی دعاؤں سے کورونا سے صحتیاب ہوا ہوں، صحتیابی کیلئےدعاؤں پرعوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

​​عثمان بزدار نے کہا کہ کوروناخطرناک مرض ہے احتیاط کوہرصورت مقدم رکھاجائے، شہری کورونا سے محفوظ رہنےکیلئے ماسک پہننےکی پابندی کریں، احتیاط سے ہی کوروناسےبچاؤممکن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا 21 دسمبر 2020 کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

کرونا کی پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان بھر میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے ج س کے بعد اموات کی تعداد 10ہزار511 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں مزید 2 ہزار 482 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 075 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ21 ہزار 734 ، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، اسلام آباد میں 38 ہزار 687، بلوچستان میں 18 ہزار 300، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار049ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 2 ہزار 122 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 515 ہوگئی ہے۔

  • بقول ہوشیار پوری گشتئ کی اولاد رانا ثنا اللہ منشیات فروش اور ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا قاتل یہ کرونا شرونا کچھ نہیں یہ حکومت کا چھوڑا ہوا شو شہ ہے

    • مشاہد دلا تو حضرت عزرائیل کو گالیاں بھونک رہا ہوگا کیونکہ وہ لوڈر فراڈیا کسی بد بودار ۔۔۔۔کی اولاد بھونک بھونک کر کہ رہا ہوگا اس کو فوج نے بھیجا ہے اور اس وجہ سے جمہوریت خطرے میں ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >