کورونا وائرس دوسری لہر، 24 گھنٹوں میں مزید 40افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے آج کے اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 898 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2007 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 40 مزید افراد کے انتقال سے کورونا کے باعث مرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 598 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہو چکی ہے۔ اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 474 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 266 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 55 ہزار 445 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 24 ہزار 4 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 679 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک ایک لاکھ 44 ہزار 111 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 242 ہو گئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار 751 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 718 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 351 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 187 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں 38 ہزار 970 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 436 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 451 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 235 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>