پاکستان میں چینی ویکسین کے ٹرائلز کامیاب

پاکستان میں چینی ویکسین کے ٹرائل کامیاب

کورونا وائرس کیخلاف چین کی کمپنی سائینوفرم کی تیارہ کردہ ویکسین موثر قرار دے دی گئی۔ پاکستان میں کورونا کیخلاف چین کی تیار کردہ ویکسین کی طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ اختتام پر ہے اور ویکسین کی آزمائش کامیاب قرار دی جارہی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ویکسین لگوانے والے تمام رضاکاروں کی طرف سے کوئی منفی اثر کی شکایت نہیں کی گئی جس کے بعد اس ویکسین کو پاکستانی عوام کیلئے محفوظ اور پراثر کہا جا سکتا ہے۔

یہ آزمائش پاکستان کے پانچ طبی مراکز میں تین ماہ قبل ایک ساتھ شروع کی گئی تھی، قومی ادارہ صحت کی ہیڈ آف ویکسین پروڈکشن ڈاکٹر غزالہ پروین کے مطابق اس ٹرائل میں پورے پاکستان میں 18ہزار رضاکاروں کی ضرورت ہے اور اب تک 16ہزار سے زائد لوگ بھرتی ہوچکے ہیں۔

نجی انٹرنیشنل اسپتال میں ویکسین ٹرائل کے اعلیٰ تحقیق کار ڈاکٹر اعجاز خان کے مطابق پاکستان کے مختلف طبقوں نے اس ٹرائل میں حصہ لیا، کینیڈا کی ایک لیبارٹری اس ویکسین کی کارکردگی کا حتمی تجزیہ کریگی، پاکستان میں آزمائش کے نمونے کینیڈا بھیجے جارہے ہیں،امید ہے فروری کے آخر میں یا مارچ کے آغاز میں اسکی تجزیاتی رپورٹ بھی آجائیگی۔

قومی ادارہ صحت کی ڈاکٹرعمیرہ نصیر نے کہاطبی آزمائش پاکستانی آب و ہوا میں پاکستانی لوگوں پرہی کی جار رہی ہے، ریکومبیننٹ ناول کورونا وائرس ویکسین (ایڈینو وائرس ٹائپ 5 ویکٹر) نامی یہ ویکسین کین سائنو بائیو اور بیجنگ کے انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی چائنا نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

چینی ویکسین کی پاکستان لانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، چینی کمپنی سائینوفارم نے ویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگ لی اور کورونا ویکسین رجسٹریشن کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو درخواست دیدی، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا منظوری کیلئے اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، پاکستان سائینوفارم سے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدے گا۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے بتیس اموات اور اٹھارہ سو ستر کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،مجموعی اموات10676 اور کیسز 504296ہوچکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >