فائزر کویڈ ویکسین کے سائیڈ افیکٹس، ناروے میں 23 عمررسیدہ افراد ہلاک

ناروے میں کورونا ویکیسن جان بچانے کے بجائے جان لیوا ثابت ہوئی، امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے چند دنوں بعد ہی 23 افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والوں میں سے 13 افراد کی موت کورونا وائرس کی ویکسین کے ضمنی اثرات کی وجہ سے ہوئی۔ ان تمام افراد کی عمر 80 سال کے درمیان تھی اور یہ سب نرسنگ ہومز کے رہائشی تھے۔

دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد مرنے والے 23 افراد میں 21 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں۔ فائزر کمپنی کے مقامی نمائندے کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد اموات کا علم ہے اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر متعلقہ معلومات بھی جمع کی جارہی ہیں۔

نارویجن میڈیسن ایجنسی کے چیف فزیشن سیگار ہورٹیمو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگنے کے بعد بخار اور متلی ہونا عام ہے اور پیچیدہ صحت کے مسائل رکھنے والوں کے لیے ویکسین کے ضمنی اثرات مہلک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

ناروے میں اب تک 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 23 افراد کی موت کی بنیاد پر ویکسین کو غیر محفوظ قرار نہیں دیا جاسکتا،ڈاکٹروں کو ویکسین لگانے سے پہلے مزید باریک بینی سے صحت کا جائزہ لینا ہوگا۔ جن کی صحت بہت خراب ہو یا عمر رسیدہ افراد کے حوالے سے اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔

دنیا بھر میں کورونا سے مزید چودہ ہزار ہلاکتیں اور چھ لاکھ کیسز سامنے آگئے،امریکا میں مزید چار ہزار افراد ہلاک اور دو لاکھ افراد متاثر ہوئے، برطانیہ میں بارہ سو پچانوے مریض چل بسے، اکتالیس ہزار تین سو کیسز رپورٹ ہوئے، حکام کا کہنا ہے برطانیہ آنے والوں کو کورونا نیگیٹو ٹیسٹ فراہم کرنا ہوگا، دس دن قرنطینہ میں رہنا بھی لازمی ہوگا،ناروے میں کورونا سے 517 اموات اور 58,445 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

برازیل میں اکسٹھ ہزار کیسز رپورٹ اور ایک ہزار اموات ہوئیں، بھارت پندرہ ہزار اور فرانس میں بیس ہزار مریض سامنے آئے،چین کے علاقے تیانجن کی آئسکریم سے کورونا نکل آیا، آئس کریم خریدنے والوں کی تلاش جاری ہے، کمپنی کی تمام مصنوعات سِیل کردی گئیں۔۔ ایک ہزار چھ سو باسٹھ ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا۔

  • I had the first dose Pfizer covid vaccine. The next day was little bit sick which is usual because your body has to react and produce antibodies after that Alhamdulliah everything fine and waiting for my 2nd jab.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >