حکومت نے چینی کمپنی کی کورونا ویکسین کےہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

حکومت نے چینی کمپنی کی کورونا ویکسین کےہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

حکومت پاکستان نے چینی کمپنی سائینوفارم کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے رجسٹریشن بورڈ نے چینی کمپنی سائنوفارم کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی ہے۔

سائینوفارم نے ویکسین رجسٹریشن کیلئے بزریعہ این آئی ایچ اجازت نامے کیلئے درخواست دی تھی، جس پر ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا ، اور آج بورڈ نے اجاز ت دیدی ہے، اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔

سائینوفارم نے یہ کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے اور چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ شدہ ہے ۔

چینی کمپنی سائنوفارم کی اس ویکسین کی کامیابی کی شرح 79 فیصد رہی ہے، پاکستان اس کمپنی کی ویکسین کو پہلے فیز میں استعمال کرے گا جس میں ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جائے گی ، حکومت سائنو فارم سے مجموعی طور 12 لاکھ ڈوزز خریدی جائیں گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>