وزیراعظم کی کورونا ویکسین کے حصول اور فراہمی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان کو کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کی کمیٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیراعظم نے منظور شدہ ویکسینز کے حصول اور فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کی کمیٹی کی بریفنگ۔
اجلاس میں وزیر برائے صنعت محمد حماد اظہر، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر شریک تھے۔ pic.twitter.com/QWsc2iNbYZ
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) January 19, 2021
وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی شریک تھی۔
کمیٹی ارکان نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ گزشتہ چند دنوں میں دو ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مزید ویکسینز کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے۔
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) January 19, 2021
اجلاس میں کمیٹی ارکان نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ گزشتہ چند دنوں میں دو ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ مزید ویکسینز کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے، جس کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔
وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ منظور شدہ دو ویکسینز کی حصولی کے لئے اقدامات جاری ہیں اور اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے منظور شدہ ویکسینز کے حصول اور فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) January 19, 2021
کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کی کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ منظور شدہ دو ویکسینز کے حصول کے لئے اقدامات جاری ہیں اور رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔