حکومت پاکستان نے شہریوں کو کورونا ویکسین مفت لگانے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عوام کو مفت کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جائے گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہے کہ کروناویکسین کےحصول کیلئےچین سےمفیدبات ہوئی ہے اور پڑوسی ملک نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ 31جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کے 5لاکھ ڈوززدینےکاوعدہ کیاہے جبکہ فروری تک کروناویکسین کی مزیدڈوززدینےکابھی کہاہے۔

انھوں نے بتایا کہ چین ویکسین کے 5 لاکھ ڈوززجذبہ خیرسگالی کےتحت دےرہاہے اور یہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کرونا ویکسین کی ایک اعشاریہ ایک ملین ڈوز کی ضرورت پیش آئے گی،چین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ خوش خبری سنائی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو بغیر کسی فیس کے مفت ویکسین لگائی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی جس کیلئے رجسٹریشن جاری ہے، ابتدائی طور پر 2 کروڑ ڈوزز حاصل کررہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 10 لاکھ ڈوز کی صلاحیت حاصل کرلیں گے، یہ ویکسین چین کی مدد سے حاصل کی جائے گی ، تاہم ویکسین کے حوالے سے برطانوی سفیر سے بھی مثبت بات چیت رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈریپ کی جانب سے 2 کمپنیوں کی ویکسین کی منظوری دیدی گئی ہے، سائنو فارم کے مثبت نتائج کی شرح 80 فیصد ہے، حکومت کی جانب سے سائنوفارم اور کنسائنو نامی کمپنیوں سے ویکسین کیلئے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن کیلئے حکومت کی مکمل مشینری کو فعال کردیا گیا ہے، ویکسین کی خریداری سے ، اس کی نقل و حرکت اور عوام تک رسائی کے عمل تک نظام بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، زیادہ آبادی والے ممالک میں پوری عوام تک ویکسین پہنچانا آسان نہیں ہے حکومت اس کیلئے ہر ضروری اقدام کررہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>