حکومتی شخصیات کو کرونا ویکسین لگوانے کے الزامات پر فوادچوہدری کا جواب

وزیراعظم یا کسی وزیر نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان یا کابینہ کے کسی رکن یا حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی اس کے متعلق کیا گیا دعوی بے بنیاد ہے۔

فواد چودھری نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائلز کے دوران کئی لوگوں نے ویکسین لگوائی تھی جن میں گورنر پنجاب چودھری سرور بھی شامل ہیں، مگر باقاعدہ طور پر ویکسین منگوا کر لگوانے کا دعویٰ غلط ہے۔

یاد رہے کہ لیگی رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے اپنے طور پر کورونا وائرس کی ویکسین منگوا کر لگوا لی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے ویکسین آؤٹ سورس کر دی ہے تاکہ لوگ اپنی ذمہ داری پر لیں۔

پرویز رشید نے کہا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ کن لوگوں نے ویکسین منگوائی ہے اور استعمال کی ہے کیونکہ حکومت نے اس معاملے پر ہاتھ کھڑے کر لیے ہیں جس کا مطلب ہے کہ امپورٹر خود ویکسین منگوا کر من مانی قیمت پر بیچے گا اور معلوم نہیں کہ وہ ویکسین ہی ہو گی یا پانی ہوگا۔

فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ کئی ممالک میں 80 برس سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہےاور اس کے ٹرائلز پاکستان میں بھی ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی پاکستانیوں کو یہ ویکسین ٹرائل کے طور پر لگی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >