چین کا پاکستان کو کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ مفت فراہم کرنے کا اعلان
چین نے پاکستان کو کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان اور چین دونوں ممالک مل کر طویل عرصے سے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اسی لئے چین پاکستان کو کرونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ مفت فراہم کرے گا۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ چینی حکومت کی جانب سے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے لیے تحفہ ہو گی، جو دونوں ممالک کے درمیان قائم طویل المدتی تعلقات کی واضح مثال ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان کا میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ کرونا وائرس کی ویکسین پاکستان کو ایکسپورٹ کرنے کے لیے تیز رفتار منصوبے پر کام جاری ہے، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران یہ نہیں بتایا کرونا وائرس کی کونسی ویکسین اور کتنی مقدار میں پاکستان کو بھیجی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسی حوالے سے اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کی ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں 31 جنوری تک بطور تحفہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
Always great to speak to my friend, His Excellency FM Wang Yi. With encouraging results of Chinese vaccine and our historic relationship, Pakistan has approved emergency use authorisation of SinoPharm. Indeed 🇵🇰 greatly appreciates the 500,000 doses of the vaccine gifted by 🇨🇳.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 21, 2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ چین کی جانب سے جو کرونا وائرس کی ویکسین پاکستان کو فراہم کی جائے گی وہ چینی کمپنی سائنو فارم کی ہوگی، واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بھی گزشتہ ماہ ملک بھر میں چینی کمپنی سائنو فارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔
Time & again China has proved that it is a friend in need.
And truly a friend indeed.
Long live China Pakistan friendship.