حکومت نے روسی کورونا ویکسین کےہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دیدی

حکومت نے روسی کورونا ویکسین کےہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دیدی

وفاقی حکومت نے روسی کمپنی "اسپوٹنگ” کی کورونا ویکسین کو بھی پاکستان میں ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ نے "اسپوٹنگ” کی ویکسین کو ہنگامی طور پر ملک میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

حکام وزارت صحت کے مطابق اسپوٹنگ کی ویکسین منگوانے کیلئے مقامی کمپنی اے جی پی فارما سوٹیکلز نے درخواست دی تھی، طبی ماہرین کے مطابق اس ویکسین کے کورونا وباء کے خلاف 92 فیصد مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

اے جی پی فارما کے مطابق اس ویکسین کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی جس میں 50 ہزار ڈوزز شامل ہوں گی، اس ویکسین کو سٹور کرنے کیلئے درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ برقرار رکھنا ضروری ہے، اس کے علاوہ ایک خدشہ یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ویکسین کی پاکستان میں قیمت بھارت میں اس ویکسین کی قیمت سے 2 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

واضح ہو کہ یہ تیسری غیر ملکی کورونا ویکسین ہے جسےپاکستان میں ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، روسی کمپنی اسپوٹنگ سے پہلے برطانوی کمپنی آسٹرازینیکا اور چینی کمپنی سائنو فارم کی ویکسین کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی جاچکی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>