پاکستانیوں کی اکثریت کورونا ویکسین لگوانے کی مخالف، سروے جاری
نئے گیلپ سروے کے مطابق 49 فیصد پاکستانی کورونا ویکسین لگوانے کے حق میں نہیں ہیں
گیلپ پاکستان کی جانب سے کورونا ویکسین کے حوالے سے عوام کا نکتہ نظر جاننے اور اس کے استعمال سے متعلق عوام کی رائے جاننے کے لیے سروے کیا گیا۔ یہ سروے 24 دسمبر2020 سے 15 جنوری 2021 کے درمیان کیا گیا۔ اس سروے میں ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حصہ لےکر اپنی رائے شماری کرائی۔
سروے رپورٹ کے مطابق 49 فیصد پاکستانی اگر کورونا ویکسین دستیاب بھی ہو تو لگوانے کا ارادہ نہیں رکھتے جبکہ ان کے مقابلہ 38 فیصد لوگ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں۔
Skepticism about #COVIDVaccination is very high.
A large number of people seem to be very skeptical of getting the vaccine (with 49% saying they will not get vaccinated), even if it is free for all, once it is available in Pakistan. https://t.co/e8harb05by pic.twitter.com/77oiHAj0Ou— Gallup Pakistan (@GallupPak) January 28, 2021
اس کے بعد سوال پوچھا گیا کہ وہ کس ملک کی تیارکردہ کورونا ویکسین لگوانا پسند کریں گے؟ اس کے جواب میں 31فیصد افراد نے جواب دیا کہ وہ پاکستان میں تیار کردہ ویکسین کو ترجیح دیں گے جبکہ 19 فیصد نے کہا کہ حکومت جس ویکسین کو تجویز کرے گی وہ استعمال کر لیں گے۔ 13 فیصد چینی، 4فیصد امریکی یا یورپی، ایک فیصد روسی ویکسین لگوانے کے حق میں ہیں۔
An overwhelming majority of people refused to get vaccines made in America, Russia or China. Most respondents who said they were likely to get vaccinated said they only trusted vaccine made in Pakistan or vaccine trusted by the Federal government of Pakistan pic.twitter.com/vo03j5PXKy
— Gallup Pakistan (@GallupPak) January 28, 2021
جب پاکستانیوں نے سوال پوچھا گیا کہ وہ سب سے زیادہ کس ذرائع سے ملنے والی معلومات پر یقین رکھتے ہیں تو 81 فیصد پاکستانیوں نےکہا کہ وہ طبی ماہرین کی بات پر یقین کریں گے، 77 فیصد نے اپنے خاندان اور دوستوں کو قابل اعتماد کہا،58 فیصد نے وفاقی حکومت پر اعتماد کیا جبکہ 52فیصد لوگوں نے میڈیا سے ملنے والی معلومات کو قابل اعتماد کہا۔
We first need to close down the HTV(youtube channel), he was against the polio vaccine and spread a lot of rumors about the covid vaccine as well.
Waisa pk city avrage age 40 ho gai hai very sad
Its all the disinformation groups. The only bright side is we are close heard immunity and it save millions on the vaccine