کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ30 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

چین کی جانب سے عطیہ کی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ30 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

کورونا وائرس کے خلاف کارآمد چین کی بنائی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ پروز ہفتہ 30 جنوری کو پاکستان پہنچ جائے گی۔ کورونا ویکسین کی آمد سے متعلق حکومت نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

چین کی جانب سے عطیہ کے طور پر دی جانے والی 5 لاکھ کورونا ویکسین کی وائلز پی آئی اے کے خصوصی طیارے پر پاکستان لائی جائیں گے۔ اس حوالے سے پی آئی اے نے ویکسین پاکستان لانے کے لیے مفت خدمات دینے کا اعلان کیا تھا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین چین سے پاکستان لانے کیلئے بوئنگ 777 کی دستیابی سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے، پی آئی اے کا طیارہ کل 29 جنوری پروز جمعہ کو بیجنگ کے لیے روانہ ہوگا۔

قومی ایئر لائن کا یہ طیارہ ہفتے کو کورونا ویکسین لے کراسلام اباد ایئرپورٹ پر پہنچے گا۔ کورونا ویکسینز خاص کنٹینرمیں رکھ کر لائی جائیں گی، یہ خاص کنٹینر بھی چین سے ہی لیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ سائنوفارم کی 11 لاکھ خوراکیں منگوائی جارہی ہیں۔

نوشین حامد کا مزید کہنا تھا یہ ویکسین سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کو لگنا شروع ہوجائے گی۔یہ ویکسین سرکاری مراکز پر مفت دستیاب ہوگی۔یہ ویکسین فارمیسیز پر دستیاب نہیں ہوگی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>