کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے آپ کیسے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں؟

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک بھر میں عوام کو کورونا وائر س کی ویکسین لگانے کیلئے نظام کو حتمی شکل دیدی ہے، رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تین بین الاقوامی کمپنیو ں کی کورونا ویکسین کو ہنگامی حالات میں استعمال کیلئے گرین سگنل دیا گیا تھا جس کے بعد چینی کمپنی کی ویکسین کی پہلی کھیپ رواں ماہ کی 31 تاریخ تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے جو طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اس کی مرحلہ وار تفصیلات درج ذیل ہیں۔

سٹیپ1:

سب سے پہلے ہیلتھ کیئر ورکرز اور شہریوں کو اپنے موبائل فون سے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر1166 پر میسج کرنا ہوگا، یا این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ پر جاکر رجسٹریشن کروانا ہوگی۔

https://youtu.be/t2xH7dMU9gI?t=660

سٹیپ2:

رجسٹریشن کے عمل کے بعد شہری کو ویکسین سینٹر کا پتہ اور ایک پن کوڈ اسی میسج کے جواب میں موصول ہوگا، اگر ویکسین سینٹر شہری کی تحصیل سے باہر ہو تو شہری میسج موصول ہونے کے اگلے پانچ روز میں اس پتے کو تبدیل بھی کرواسکتا ہے۔

سٹیپ3:

ویکسین سینٹر کی تبدیلی کیلئے ہیلپ لائن 1166 پر کال کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ این آئی ایم ایس کے ویب پورٹل پر بھی یہ سہولت موجود ہے۔

https://youtu.be/t2xH7dMU9gI?t=660

سٹیپ4:

ویکسین سینٹر میں کورونا ویکسین کی فراہمی دستیابی کے بعد شہریوں کو میسجز موصول ہوں گے جس میں ان کو ویکسین لگنے کی تاریخ اور وقت درج ہوگا،

کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے آپ کیسے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں؟

سٹیپ5:

مقررہ دن شہری کو اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور موبائل میں موصول ہونے والے پن کوڈ میسج کے ہمراہ ویکسین سینٹر جانا ہوگا۔

کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے آپ کیسے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں؟

سٹیپ6:

ویکسین سینٹر میں موجود عملہ شناختی کارڈ، پن کوڈ کی ویری فیکیشن کے بعد شہری کو ویکسین لگادے گا، عملہ ویکسین لگانے کے بعد اس کا ریکارڈ اپنے پاس بھی درج کرے گا اور شہری کو ایک کنفرمیشن میسج بھی موصول ہوگا جس میں اس کو تصدیق کی جائے گی کہ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے آپ کیسے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں؟

ویکسین لگنے کے بعد شہری کو آدھے گھنٹے کیلئے ویکسین سینٹر میں ہی رکنا ہوگا تاکہ اس پر کسی بھی قسم کے ردعمل کو مانیٹر کیا جاسکے، تیس منٹ بعد شہری کو واپس جانے کی اجازت دیدی جائے گی۔

ملک میں ویکسینیشن کا عمل شروع ہونے کے بعد ایک ریئل ٹائم ڈیش بورڈ بھی خود کار انداز میں قائم ہوجائے گا جس میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کی معلومات جمع ہورہی ہوں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >