پاکستان نے برطانوی کویڈویکسین آسٹرازینیکا حاصل کر لی،ویکسین کب تک پہنچے گی؟
عالمی وبا کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی وزیر برائے ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ہونے والے اجلاس میں این سی او سی کی کرونا ویکسین کی فراہمی کی حکمت عملی کا سرپرائز سامنے آ گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے ترقی و اصلاحات اسد عمر کا کرونا وائرس کی ویکسین کی پاکستان میں فراہمی کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی ویکسین بنانے والی فارماسیوٹیکل کمپنی کوویکس کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا خط موصول ہو گیا۔
Good news on covid vaccine front. Recieved letter from Covax of indicative supply of up to 17 million doses of AstraZeneca in 1st half 2021. About 6 million will be recieved by March with delivery starting in Feb. We signed with Covax nearly 8 months back to ensure availability
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 30, 2021
اسد عمر کا قوم کو اپنے ٹویٹ کے ذریعے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بتانا تھا کہ کرونا وائرس کی ویکسین فروری کے پہلے ہفتے سے ملنا شروع ہو جائے گی،ویکسین بنانے والی کمپنی کوویکس کی جانب سے 6 ملین ویکسینز مارچ تک مل جائیں گی، جب کہ تمام 17 ملین خوراکیں 2021 کے پہلے نصف میں موصول جائیں گی، انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ساتھ ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8 ماہ پہلے کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی کرونا وائرس کی ویکسین کی پاکستان میں دستیابی کے حوالے سے خوش خبری سناتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ چینی کمپنی سائنو فارم کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین ڈوزز کے علاوہ آسٹرازینیکا کی جانب سے رواں سال ویکسین مل جائے گی۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چینی کمپنی سائنو فارم کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین ڈوزز کے علاوہ آسٹرازینیکا کی ویکسین کی تقریباً 70 لاکھ خوراکیں رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں مل جائیں گی، اور عوام کو مفت فراہم کی جائیں گی”
Happy to share that in addition to the 500,000 doses of Sinopharm, almost 7 million does of AstraZeneca to be made available in Q1 and given to the public free of cost! Pakistan’s vaccine drive starts next week, beginning with frontline healthcare workers. pic.twitter.com/6nJACx9aL7
— Faisal Sultan (@fslsltn) January 30, 2021
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں مزید بتانا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کی ویکسینیشن کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو جائے گا اور اس کا آغاز فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سے ہو گا۔
Really……When did the British have a Vaccine found ???? This is a NEWS………I thought that was German……We Pakistani do not even think….that what is the reality….
My dear instead of listening to MS & NS please read newspaper, BBC and other things.