ضمنی انتخابات: پی ایس 43 سے پی پی امیدوار جام شبیر کورونا کا شکار

پی ایس 43 سے پی پی امیدوار جام شبیر کورونا کا شکار

حلقہ پی ایس 43 کے ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ مل گیا،پی ایس 43 سے پی پی امیدوار جام شبیر کو کورونا ہوگیا،سانگھڑ سے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جام شبیر علی گزشتہ دو ہفتے سے الیکشن مہم میں مصروف تھے۔

پی ایس 43 سانگھڑ تھری سے پی پی پی امیدوار جام شبیر علی خان نے طبیعت ناسازی کے باعث جامشورو لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا،کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر جام شبیرعلی خان نےخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، پی ایس 43 پر 16 فروری کو ضمنی الیکشن ہوگا، جہاں پیپلز پارٹی کے جام شبیر اور پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو مد مقابل ہیں۔

دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں پی ایس 43سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کے جام مدد علی کامیاب ہوئے تھے جو گذشتہ سال 13نومبر کو کورونا وائرس  کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے،جام شبیر علی خان مرحوم رکن صوبائی اسمبلی جام مدد علی خان کے صاحبزادے ہیں۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے متعدد ارکان کورونا کو شکست دے چکے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری کو بھی کورونا ہوچکا ہے،سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے تھے،سینئر رہنما قمرزمان کائرہ بھی اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >