کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے میں لوڈ کردی گئی

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان لانے کی تیار ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمرنے چین کے بیجنگ ایئرپورٹ پر موجود پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے میں کورونا ویکسین کی لوڈنگ کی ویڈیو شیئر کی ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ "بیجنگ ایئرپورٹ پر پاک فضائیہ کے طیارے میں کورونا ویکسین کی لوڈنگ کاعمل جاری ہے، اگلے چند گھنٹوں میں یہ طیارہ ویکسین لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہوجائے گا، اورآئندہ چند روز میں ملک میں ویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا، انشااللہ”۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لانے کیلئے چین بھجوایا گیا تھا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کی سٹوریج، نقل و حمل اور تمام تر انتظامی امور طے کرلیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے پیغام میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان آسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کی 17 ملین ڈوزز مارچ تک حاصل کرلے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>