کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے بھیجی گئیں کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی، جانیئے سب سے پہلے ویکسین کسے ملے گی؟

چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کے طور پر دی گئیں 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں جنہیں پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے آئی ایل78 کی مدد سے نورخان ایئر بیس پر لا کر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالے کیا گیا۔

اس حوالے سے ویکسین کی وصولی کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہمیں سینوفرم ویکسین کا پہلا بیچ ملا ہے، اس کے لئے انتھک محنت کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔ کورونا کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ان کی کاوشوں کے لئے سلام پیش کرتا ہوں۔ ویکسین سب سے پہلے انہیں لگے گی۔

معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ کی مدد سے واضح کر دیا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی 5 لاکھ کورونا ویکسینز سب سے پہلے شعبہ صحت سے منسلک ان افراد کو دی جائے گی جو کہ فرنٹ لائن ہیلتھ پروفیشنلز ہیں۔

اب چونکہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ پہلےمرحلےمیں ہیلتھ پروفیشنل کو ویکسین لگائی جائے گی، اس کے لیے ملک بھرمیں کورونا کی ویکسینیشن کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی اسٹوریج کیلئےانتظامات مکمل ہیں،سندھ اوربلوچستان ویکسین بذریعہ جہاز منتقل کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ آئی ایل 78 گزشتہ روز چین کے لیے روانہ ہوا تھا جس پر اب خصوصی کنٹینروں میں رکھ کر 5 لاکھ کورونا ویکسین کی وائلز پاکستان لائی گئیں ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>