اٹارنی جنرل خالدجاوید میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق

اٹارنی جنرل خالد جاوید کورونا کاشکار، سارس کووڈ ٹو کی تشخیص

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی وائرس کی زد میں آگئے,اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، تشویشناک بات یہ ہے کہ اٹارنی جنرل میں پاکستان میں پھیلنے والے نئے وائرس سارس کووڈ ٹو کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا مثبت آنے کے بعد اٹارنی جنرل نے خود کو قرنطینہ کرلیا جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرائے جانے کے ریفرنس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ پیر کو اپنی رائے کھلی عدالت میں سنائے گا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل ،چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز سمیت دیگر اہم شخصیات اور اداروں کو نوٹسزجاری کئے جاچکے ہیں۔

وزارت قومی صحت نے ملک میں کوروناوائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سارس کووڈ ٹو وائرس کے کیس سامنےآئے ہیں، کورونا کی نئی قسم شدید نہیں لیکن اس وائرس سے بچنے کیلئے شہری کورونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعملدرآمد کریں۔

وزارت قومی صحت کے مطابق 92 ممالک میں سارس کووڈ ٹو وائرس پھیل چکاہے، سارس کووڈٹو وائرس پہلی بار برطانیہ میں سامنے آیا تھا،ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت قومی صحت کورونا وائرس ٹو پر گہری نظر رکھے ہوئے، جدیدسرویلنس سسٹم سےوائرس ٹوکی مانیٹرنگ جاری ہے۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید کو
مزید 33 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں, جبکہ 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جسکے بعد ہلاکتوں 12837 ہوچکی ہیں, فعال کیسز 21554 رہ گئی,جس میں سے 538 کی حالت تشویشناک ہے، اب تک 544406افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • عدالتی کاروای سے بچنے کیلئے وائرس کی ایک پرانی قسم کو دوبارہ چالو کروا دیا چینی بھی حیران ہونگے شائد اٹارنی کو مانگ ہی لیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >