کورونا کا قہر، ایک روز میں83 اموات،5235کیسز رپورٹ

کورونا کا قہر، ایک روز میں83 اموات،5235کیسز رپورٹ

عوام نے بے احتیاطی دکھائی اور کورونا کو دعوت دے دی، ملک میں کورونا کے وار مزید شدید ہوگئے، مہلک وائرس ایک روز میں تیراسی زندگیاں نگل گیا، این سی او سی نے نئے اعداد وشمار جاری کردیئے،مجموعی اموات 14 ہزار 613 ہوگئی۔

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، بلوچستان میں 19 ہزار 610، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ نو تین فیصد ریکارڈ کی گئی، وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے دو ملازم بھی کورونا سے انتقال کرگئے،اٹھارہ ملازمین میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،اسلام آباد میں ایک سو نوے بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی،لاہور میں بارہ بچے رپورٹ ہوئے، کورونا پابندیاں مزید سخت کردی گئیں، عوام سے ایس او پیز پرعمل کی اپیل کردی گئی۔

لاہور کے اسپتالوں سے ویکسین غائب ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ محکمہ صحت نے ویکیسی نیشن کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا، جناح اسپتال سے ویکسین کی چھ سو سے زائد خوراکیں غائب ہوئیں، سروسز اسپتال میں پانچ سو پچاس اور مزنگ اسپتال میں تین سو پچاس ویکیسنز ضائع ہوئیں۔

لاہور میں معمر اور معذور افراد کو گھر پر ویکسین لگانے کے لئے ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپنے وسائل سے دس لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں منگوا رہے ہیں، اس مقصد کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>