پاکستان کا کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسین تیار کی جائے گی ۔ پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی نے کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے،مقامی دوا سازکمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی، کمپنی نے لیویزوں میپ ھارم کےساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا۔

کمپنی کے مطابق ویکسین کےپہلےاور دوسرےٹرائل کےنتائج بہتر رہے، تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا اثر و افادیت کو جانچا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں کئی ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔

کورونا کی تیسری لہر نے ملک میں قہر ڈھایا ہوا ہے،نو ماہ بعد مثبت کیسز پانچ ہزار سے تجاوز کرگئے، مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ چار تین فیصد تک پہنچ گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید83اموات ہوئیں، پنجاب58،خیبرپختونخوا19،آزاد کشمیر3اور سندھ میں2مریض جان کی بازی ہار گئے۔

 

مجموعی اموات14ہزار613ہو گئیں، ملتان،لاہور اور گجروانوالہ میں 60 فیصد سے زائد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود جبکہ سوات میں مکمل اور پشاورمیں87فیصد آکسیجن بیڈ بھر چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>