کورونا وائرس بے قابو، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا

برطانیہ نے بے قابو ہوتی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان میں کورونا کی حالیہ تیسری لہر میں کیسز کے اضافے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والے مسافروں کو برطانیہ پہنچ کر 10 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

برطانوی حکومت نے اس مقصد کیلئے مختلف ہوٹلوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا ہے جہاں ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو 10 روز کیلئے رکھا جائے گا، تاہم مسافروں کو ان ہوٹلوں میں رہنے کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے جو کے تقریبا 1700 برطانوی پاونڈ بنیں گے۔

پاکستان کے علاوہ جن ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا ہے ان میں بنگلہ دیش، کینیا اور فلپائن بھی شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ سے شہریوں کی واپسی کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم حکومت پاکستان نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی کوئی شرط نہیں رکھی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >