سندھ حکومت نے ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے فارما کمپنی کو خط لکھ دیا

سندھ حکومت نے ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے فارما کمپنی کو خط لکھ دیا

سندھ حکومت نے وفاق سے ہٹ کر ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے فارما کمپنی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  وزیراعلی سند ھ مراد علی شاہ نے ویکسین خریداری سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت وفاق سے ہٹ کر کوروناویکسین خریدے گی۔

 اجلاس میں صوبائی محکمہ صحت کو سیپراقوانین کے تحت  ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کی منظور ی دی گئی جس کے بعد محکمہ صحت سندھ نے کین سینو بائیو ویکسین کی خریداری کیلئے فارما کمپنی سے رابطہ کرلیا ہے۔

سندھ حکومت نے ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے فارما کمپنی کو خط لکھ دیا

محکمہ صحت سندھ نے فارما کمپنی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں  ویکسین کی قیمت، ڈیلیوری کے شیڈول سمیت تمام ضروری تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ  کین سینو بائیو ویکسین کی خریداری کیلئے آرڈر دے چکے ہیں، یہ ویکسین سنگل ڈوز کے طور پر استعمال کی جارہی ہے، آئندہ دو ماہ کے دوران دس ملین ڈوزز ملنے کا امکان ہے۔

  • AJM Anwar Majeed Pharma… LOL

    Total population of Sindh 50m, vaccine 10m.
    Get ready Rs.100 vaccine will cost tax payers for USD $50 per dose. The remaining balance will be transfer to UAE to Mrs. Ayan Zardari

  • ان پپلیوں کو دیہاڑی لگانے کا کوئی بہانا، کوئی موقع چاہیے . لکھ کر رکھ لیں کہ یہ سب پیسے ڈوب جائیں گے اور اگر نیب یا ایف آئی اے نے ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو پہلے صوبائی امور میں مداخت کا رنڈی رونا، پھر جمہوریت کے خلاف سازش کی چیخ و پکار اور اسکے بعد سندھ ہائی کورٹ کا رخ جس میں بیٹھے ان کے غلام جج ان سب کو تا حیات ضمانت قبل از گرفتاری دے دیں گے اور پھر راوی چین ہی چین لکھے گا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >