بھارت میں کرونا کی شدت زیادہ،مگر پابندی صرف پاکستان پر،فیصلہ سائنسی یا سیاسی؟

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے
پاکستانیوں پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے پر وفاقی وزیر اسد عمر اور سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ۔

ذرائع کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ برطانیہ سے آنے والا کرونا پاکستان میں وائرس کی تیسری لہر کی وجہ بنا ۔ لیکن پاکستان نے برطانیہ سے آنے والوں پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔

این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھادیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لیے فیصلے کرنے کا حق ہے اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ فیصلے سے سوال پیدا ہوتا ہےکہ کیا ان ممالک کا انتخاب سائنس کو مدنظر رکھ کر کیا گیا یا خارجہ پالیسی کو؟
شیریں مزاری نے موقف اپنایا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنا لیکن اس سے بھی بدتر COVID 19ریکارڈ رکھنے والے ممالک کو نا شامل کرنا یہ فیصلہ سائنس اور حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ بلکہ خارجہ پالیسی کی مجبوریوں کی عکاسی کرتا ہے یہی اسی وجہ سے ممالک کے درمیان تعلقات نازک ہو جاتے ہیں۔

صوبائی وزیرتعلیم  سعید غنی کا کہنا تھاکہ برطانیہ میں کورونا صورتحال خراب ہے اور برطانیہ نے پاکستان پر پابندی لگادی لہٰذا دفتر خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پر برطانیہ سے احتجاج کیا جائے۔

پاکستان کو ریڈلسٹ میں شامل کرنے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈومینک راب کو خط لکھ دیا، ناز شاہ نے خط میں کہا بھارت سمیت کئی ملکوں میں کورونا کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، اسلام آباد کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنا سیاسی فیصلہ ہے۔

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں کس سائنٹفک بنیاد پر ڈالا گیا، جب کہ فرانس، جرمنی اور بھارت کی نسبت پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح کم ہے،برطانوی حکومت اپنے عوام کے تحفظ کی بجائے سیاسی فیصلے کر رہی ہے، حکومت کا یہ اقدام پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے خلاف ہے۔

خط میں ناز شاہ نے لکھا کہ فرانس، جرمنی اور بھارت کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہے۔ پاکستان میں ہر ایک لاکھ میں سے 13 افراد روزانہ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، جنوبی افریقا سے کورونا کی نئی قسم پاکستان کو متاثر نہیں کر رہی، اس پس منظر میں برطانیہ نے فرانس، جرمنی، بھارت کو ریڈ لسٹ میں کیوں شامل نہیں کیا؟

مزید یہ بھی کہ کیا برطانوی حکومت ریڈ لسٹ سے متعلق مربوط لائحہ عمل نہیں رکھتی؟ برطانوی حکومت اپنے عوام کے تحفظ کی بجائے سیاسی فیصلے کر رہی ہے، حکومت کے فیصلوں میں حقیقی اعداد و شمار نظر انداز ہو رہے ہیں۔

بھارت میں صؤرتحال ایک بار پھرتشویشناک ہوچکی ہے،کیسز میں ریکارڈ اضافہ سامنے آرہاہے،ایک روز میں نواسی ہزارپانچ سوکیسز سامنے آگئے، جبکہ سات سوتیرہ اموات رپورٹ ہوئیں، ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلی کا مسلسل کیسز بڑھنے پرمکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا، دوسری جانب کورونا سے پاکستان میں مزید چوراسی مریض جاں بحق ہوگئے، اموات چودہ ہزار چھ سو ستانوے تک جا پہنچیں۔ مزید چار ہزار سات سو تیئیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

  • It is only because we (The new PTI Government) started great in foreign relations, but then every policy was ignored and only thing in consideration was to do nothing but only statements, export is increased, dollar rate is decreased, frauds are disclosed”no arrests”, different mafias are found but no actions, and on the other end India continued its lobbying and the result is in front…..we proved not to be working as a united nation…….so no respect.

    • Pti government cant do magic. There is no white collar crime laws pmln and ppp 30 rules didn’t do any reforms. Only you wanted from them was metro, orange train, bridges they had easy life because all was on one page for corruption. Also after imran Khan 22 years struggle you didn’t give him full majority but you want him to give you brand new pakistan.

  • At the end of the day it is good for Paksitan that People stop travelling to UK and from UK. The reason being frequent travellers from India will spread the virus to UK and people from UK will bring that back to Pakistan. One door closed. I think we should be happy about it otherwise our people do not take this seriously. As for UK, they will pay heavily for not curbing flight form India like Canada is paying.

  • I got nothing to do with India. Its a fact that in Pakistan there is uncontrollable Covid surge now. I know plenty of my own relatives constraining the infecion and a few deaths as well.Whoever i know got the same case. The Bristish consulate in Pakistan is not run by 12 jumat pass retired from arm forces. They give actual feedback to their country. Pakistan effort to protect and vaccinate its people is peanuts. Just di dua , we are a failure here as well.

  • India has vaccine power. no one would want to offend the biggest vaccine producer. Here in Pakistan khota khor have been voting Nawaz/shobaz and zardari bros. They totally destroyed everything.

  • England is putting it’s own people at risk of increased exposure by not limiting Indian nationals from entering the country as they might be carriers of the virus which can just keep going in fresh circles.
    Good luck to the English! Health should not be politicized.

  • Its nothing to do with PTI government .This was happening with a combine effort of Tory and Labour leadership same as new Labour leader took a U-Turn last year that Kashmir is not an International issue , its matter between two countries just to attract indian voters on Kashmir policy that really hurts the Kashmiri’s, so this is better time to give them a lesson in local election.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >